ایم بی بی ایس فائنل ائیر نتائج میں امیر الدین میڈیکل کالج کی پنجاب میں پہلی پوزیشن
لاہور (کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایم بی بی ایس فائنل ائیر پروفیشنل 2017 کے سالانہ نتائج کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجز میں 95.51 فیصد رزلٹ کے ساتھ امیر الدین میڈیکل کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جس کے بعد پہلی مرتبہ اس ادارے کے سٹوڈنٹس بطور ڈاکٹر عملی میدان میں قدم رکھیں گے کالج کے پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب نے شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کے سپوت طب کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں گے ان کے شاندار نتائج محنت ، لگن اور نیک نیتی ثبوت ہیں۔