فیملی فزیشنز کے زیراہتمام قوت سماعت کے حوالے سے سیمینار
لاہو (کامرس رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام قوت سماعت کی بیماریوں کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں سیمینار ہوا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر طارق محمود میاں نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر حرا سعید، ڈاکٹر طاہر چودھری، ڈاکٹر احمد نوید بھٹی، ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر سجاد ملک، ڈاکٹر فرحت نعمان، ڈاکٹر عمر رشید، ڈاکٹر یعقوب انور، ڈاکٹر فرزانہ، ڈاکٹر روبینہ سمیت کثیر تعداد میں فیملی فزیشنز نے شرکت کی۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود میاں نے کہا کہ کان کو شور سے محفوظ رکھنا بھی ضروری ہے۔ فون کے غیر ضروری استعمال، گاڑیوں کے پریشر ہارن، فیکٹریوںکے شور، واک مین سے لمبے لمبے عرصہ کے لئے موسیقی سننا وغیرہ ایسے عوامل ہیں جن سے کان کی سماعت مستقل طور پر جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کان کی کسی بھی شکایت (جیسے کان کا بند ہونا، خارش وغیرہ ہونا) کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور خود تیلیوں سے علاج نہ کیا جائے۔