شریف برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ہے: محمود اختر گورائیہ
فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائزر محمود اختر گورائیہ نے کہا تمام مخالف سیاسی جماعتیں مل کر مسلم لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی لیکن ان کو منہ کی کھانی پڑی مسلم لیگ نے پنجاب اور وفاق اور دیگر صوبوں میں سینٹ کے انتخابات میں زیادہ نشستیں جیت کر کلین سویپ کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ متحد ہے جو لوگ پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کی باتیں کر رہے تھے ان کے تمام عزائم ناکام ہو کر رہ گئے ہیں۔