ملکی ترقی کیلئے خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے: تسنیم فاروق
لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید لاہور کی پرنسپل پروفیسر تسنیم فاروق نے کہاہے کہ جب تک خواتین بااختیار نہیں ہونگی ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔ کالج میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ مقررین میں احمرین ملک ، فرخندہ کوثر، نائلہ توقیر، آمنہ رحمن و دیگرشامل تھیں۔ مقررین نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا مطلب یہ ہے کہ انھیں تعلیم دی جائے۔