نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے: فخر الحسن بھٹی
فیروز والہ (نامہ نگار) بیت المال ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے چیئر مین فخرالحسن مون بھٹی نے کہا میاں نواز شریف کی محبت کو دلوں سے نکالنا ممکن نہیں سینٹ انتخابات اور سرگودھا کے ضمنی انتخاب نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ عوام اور عوامی نمائندوں کی اکثریت میاں نواز شریف کے ساتھ ہے مسلسل ترقی اور خوشحالی اور تعمیروں ترقی کے عمل نے لوگوں کو قائد کا گرویدہ بنادیا ہے اب الیکشن کوئی بھی ہو فتح مسلم لیگ کی ہی ہو گی۔