وزیر اعلیٰ سندھ سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، پی ایس ایل فائنل میچ کے لئے پر عزم
لاہور+کراچی (نمائندہ سپورٹس +کرائم رپو رٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہونے والی اس ملاقات میں نجم سیٹھی نے پی ایس ایل تھری فائنل کاکراچی میں انعقاد ممکن بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پروزیراعلیٰ سندھ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے مراد علی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچپسی سے 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل یقینی بنا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ میرے شہر اورمیرے صوبے کے عوام کے وقار کی بات ہے،دلی خواہش تھی کہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو شایان شان منعقد کرانے کے لیے ہم مثالی انتظامات کررہے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے تعاون فائنل کے موقع پر بھرپور انتظامات کیے جائیں گے، کھلاڑیوں،آفیشلز اور تماشائیوں کے لیے بہترین سکیورٹی کا اہتمام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اہلیان کراچی کو ایک طویل عرصے کے بعد بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے نجم سیٹھی کو کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کرانے میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت، پی سی بی کے سی ای او سبحان احمد، نیشنل سٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان و دیگر بھی موجود تھے۔ ہیڈکوارٹر ز پاکستان رینجر ز (سندھ)میں امن و اما ن کی صورتحا ل کا جا ئزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو اجس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنر ل محمد سعید نے کی ۔ اجلا س میں آئی جی پو لیس ، رینجر ز ، سندھ پو لیس او ر دیگر قانو ن نافذ کر نے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔ اس مو قع پر صو بے بھر میں امن و اما ن کی صورتحا ل خصوصاًپی ایس ایل فائنل کے حوا لے سے کئے جا نے والے سیکورٹی اقدامات کاتفصیلی جا ئزہ لیا گیا ۔ اجلاس میںقا نو ن نافذ کر نے والے اداروں کے درمیا ن روابطہ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنا نے کی جا مع حکمت عملی مر تب کی گئی تا کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے مزید مو ثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔