فیروزوالہ، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، ستگھرہ: 3 خواتین سمیت 4 افراد کی خودکشی
فیروزوالہ، فیصل آباد، قصور، ساہیوال، ستگھرہ (نامہ نگاران) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ اور ڈانٹ پر غصے میں آکر 3 خواتین سمیت 5 افراد نے خودکشی کرلی۔ فیروزوالہ امامیہ کالونی کی سونیا بی بی نے چوہے مار گولیاں نگل لیں۔ فیصل آباد 19 سالہ کرن پروین نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔قصور میں مصطفی آباد سرہالی روڈ میں ایف ایس سی کے عاطف کو بڑے بھائی نے کالج نہ جانے پر ڈانٹا پر عاطف نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ ساہیوال میں خاوند سے جھگڑے پر نسرین نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ نوجوان قاسم نے نہر دوباری آب میں چھلانگ لگا دی۔ نعش کی تلاش جاری ہے۔