ایڈز ‘ خیبر پی کے میں خواجہ سرائوں کیلئے سکریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور (صباح نیوز) خیبرپی کے میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے خواجہ سرائوں کے لئے سکریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق خواجہ سرائوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے ماہ رواں میں سکریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبے میں خواجہ سرائوں میں ایچ آئی وی ایڈز وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے انکشاف کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔گزشتہ 2 ماہ میں 28خواجہ سرائوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ خواجہ سرائوں کی سکریننگ کرنے سے ایچ ای وی وائرس پرکنٹرول ممکن ہوسکے گا۔