فوجیوں کو بنیاد بنا کر پاکستانی فنکاروں پر پابندی درست نہیں: بھارتی موسیقار ویپن
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی موسیقار ویپن پاٹوا نے بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گلوکاروں عاطف اسلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد بالی وڈ فلم کیلئے گائے ہوئے گیت کی تشہیر سے مبینہ طورپر انکار کر دیا تھا جس کے بعد بھارتی فلمساز بھی پریشان ہیں۔ عاطف اسلم نے فلم ’’داس دیو‘‘ کیلئے گیت ’’سہمی ہے دھڑکن‘‘ گایا اور فلم کی ٹیم نے پاکستانی گلوکار کے بغیر ہی گیت اور فلم کی تشہیر شروع کر دی ہے‘ تاہم فلم کے موسیقار ویپن پاٹوا نے جہاں عاطف اسلم کی تعریفوں کے پل باندھے ہیں وہیں پاکستانی فنکاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔