جنوبی کوریا کے گورنر آن ہی جونگ سیکرٹری کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر مستعفی
سیئول (این این آئی) جنوبی کوریا کے گورنر آن ہی جونگ نے اپنی سیکرٹری کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔جنوبی کوریا کے صوبے جنوبی چونگ چیونگ کے گورنر آن ہی جونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں، میں شادی شدہ ہوں اور اس الزام کے باعث گھر میں تناؤ کا ماحول ہے اور میں خود اپنے روز مرہ کے معمولات اور ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر پا رہا ہوں اسلئے اس معاملے کو یہی پر ختم کرنے کیلئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں اس فعل پر قوم سے معافی چاہتا ہوں۔