نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال ، گفٹ اسکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔وزارت تجارت کے جاری نوٹیفیکشن 261(آئی ) 2018کے مطابق درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال ، گفٹ اسکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔جب کہ پانچ سال سیپرانی استعمال شدہ گاڑی درآمد نہیں کی جاسکے گی۔قبل ازیں 1800سی سی گاڑیوں اور فوربائی فور نئی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت تھی۔