ایف بی آر افسر یاددہانیوں کے باوجود دوہری شہریت کی معلومات نہیں دے رہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر افسروں کو خط پہ خط جاری کرتے ہلکان ہوگیا مگر افسر اپنی دوہری شہریت رکھنے کی معلومات ظاہر نہیں کر رہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 23 جنوری کو یہ معلومات مانگی تھیں۔ ایف بی آر اب تک کم از کم 4 خطوط جاری کئے جن میں افسروں سے معلومات مانگی گئی ہیں۔ جن افسروں کو معلومات دینے کے لئے کہا گیا ہے ان میں گریڈ 22 کی ایک خاتون افسر‘گریڈ 21 کے 8 ‘ گریڈ 20 کے 13 اور گریڈ 19 کے 31 افسر شامل ہیں جن کو دوہری شہریت کی معلومات ظاہر کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ دریں اثناء گریڈ 20 کے افسر محمد یعقوب ماکو کو کلیکٹر ایم سی سی گوادر اور گریڈ 20 کے افسر شفیع الدین جونیجوکو کلیکٹر ایم سی سی ایکسپورٹ کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔