چیئرمین سینٹ کے عہدے کا امیدوار نہیں‘ پارٹی مشاورت پر ووٹ رضا ربانی کے حق میں دیا: پرویز رشید
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے واضح کیا ہے کہ میں چیئرمین سینٹ کے عہدے کا امیدوار نہیں ،پارٹی میں اس معاملے پر بات ہوئی اور میں نے اپنا ووٹ رضا ربانی کے حق میں دیا ہے ،نواز شریف بھی کئی مرتبہ رضا ربانی کی تعریف کر چکے ہیں کہ سیاست میں اس طرح کے لوگ ہونے چاہئیں ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی اور فرحت اللہ بابر کا ایک ایک لفظ کروڑوں پاکستانیوں کی ترجمانی کرتا ہے اور انہوں نے موجودہ حالات میں جو تجزیہ اور تشخیص کیا ہے وہ بھی سو فیصد درست ہے۔ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میری آکس
تشدد‘ گرفتاریوں کیخلاف نابینا افراد کا میٹرو ٹریک پر دھرنا‘ حکومت کیخلاف نعرے
لاہور (لیڈی رپورٹر + وقائع نگار) وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر پولیس تشدد، پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کے معاملے پر نابینا افراد نے ایک بار پھر کلمہ چوک پر میٹرو ٹریک بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا اور حکومت اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ دھرنے کی وجہ سے بس سروس معطل ہوگئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ سیکرٹری رابطہ کمیٹی نابینا افراد عمر جنید و دیگر مظاہرین نے کہا کہ کل سے زیرحراست نابینا افراد میں سے کسی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، وہ لاپتہ ہیں، پرامن مظاہرین پر پولیس گردی کی گئی۔ دریں اثنا پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید بھی نابینا افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے انکے دھرنے میں پہنچ گئے۔ تین گھنٹے سے زیادہ دھرنے کے بعد مظاہرین نے آج بدھ صبح گیارہ بجے تک دھرنا موخر کر دیا۔ راولپنڈی میں بھی نابینا افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد اور گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ یہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نابینا اور معذور افراد کو ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے مگر ان دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں خصوصی افراد اپنے پیروں پر کھڑے ہوں،صوبائی حکومت نے قانون سازی کی ہے، ملازمتوں میں کوٹہ 2 سے 5 فیصد بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات خصوصی افراد کے وفد سے ملاقات دوران کی۔ ملاقات میں معذور افراد نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد کو یقین دلاتے کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کا احساس ہے، میں آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کاسرکاری ملازمتوں کا کوٹہ 2 سے بڑھاکر 5 فیصد کیا ہے جوکہ آپ کو مل کر رہے گا۔ انہوں نے کہا جب حکومت آپ کا خود خیال کررہی ہے تو احتجاج کرنا اچھی بات نہیں۔ میری کوشش ہے کہ رواں ماہ کے آخر یا اپریل کے شروع میں خصوصی افراد کو ملازمتیں دی جائیں۔نیز وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی افراد کی ملازمتوں سے متعلق آج تمام صوبائی سیکرٹریز و چیف سیکرٹری کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں خصوصی افراد کا 5 فیصد کوٹہ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
یجن جلسے جلوس، تقاریر اور نعرے لگانا ہے۔