آندرے رسل زخمی ہو کر پاکستان سپر لیگ سے باہر
لاہور (نمائندہ سپورٹس )اسلام آباد یونائیٹڈ کی پاکستان سپر لیگ 2018 کا ٹائٹل جیتنے کی امید کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اس کے سٹار آل راؤنڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔آندرے رسل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فزیو ایرول ایلکوٹ نے انکشاف کیا کہ ویسٹ انڈین کرکٹر کو دائیں ہیمسٹرنگ میں گریڈ ٹو کی انجری ہوئی، جس کا مطلب 29 سالہ آندرے رسل چار سے آٹھ ہفتے کے لیے کھیل کے میدان میں قدم نہیں رکھ سکیں گے اور اس عرصے میں پی ایس ایل کا اختتام ہوجائے گا۔انجری کے علاج کے لیے آندرے رسل کا دوبارہ وطن لوٹنے کا امکان ہے۔