امریکی گلوکارہ نے کراچی چڑیاگھر کے بیمار ہاتھی کے علاج کیلئے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی
لاہور (آن لائن) اسلام آباد میں چڑیا گھر میں ایک ہاتھی کاون زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے اور وہ سخت بیمار ہے۔ معروف امریکی گلوکارہ شر‘ اس ہاتھی کی حالت پر ترس کھاتے ہوئے پچھلے چھ مہینے سے پاکستانی حکومت پر زور ڈال رہی ہیں کہ اس ہاتھی کو آزاد کیا جائے۔ امریکی گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اور اب اس کی بیماری بڑھتی جا رہی ہے اور میں اس کی رہائی کے لئے جولائی میں خود پاکستان آنا چاہتی ہوں۔ امریکی گلوکار ہ شر کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ ہاتھی دیا جائے تا کہ ہم کمبوڈیا میں اس کا علاج معالجہ کروا سکیں اور کاون ہاتھی کو کمبو ڈیا لے جانے کے لئے سارا خرچ بھی گلوکارہ کی تنظیم برداشت کرے گی۔