طبی سہولتوں کی فراہمی کی تفصیلات پرمبنی رپورٹ تیار کرکے پیش کی جائے،عدالت عالیہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس عبادالرحمن لودھی نے عدالتی احکامات کے باوجود راولپنڈی اور مضافاتی علاقوںمیں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کیخلاف دائر رٹ پر وفاق اورصوبائی شعبہ صحت کی طرف سے کئے گئے ا قدامات کی15 دن میں رپورٹ طلب کرکے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی سید مظاہرنے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کے جناب جسٹس انوار الحق نے2009ء میں طبی سہولتوں کی فراہمی کا حکم دیا تھالیکن آج تک معیاری طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکی ہیںجسٹس عبادالرحمن لودھی نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس کے وکلاء کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اب تک طبی سہولتوں کی فراہمی کی تفصیلات پرمبنی رپورٹ تیار کرکے پیش کریںاگر سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں تو اس