9مارچ کو دانیال پیلس میں ہونیوالا سوشل میڈیا کنونشن کامیاب بنائینگے، چوہدری مامون انور
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)کارکن چوہدری تنویر خان کی قیادت میں متحد ہیں 9مارچ کو دانیال پیلس میں ہونیوالا سوشل میڈیا کنونشن سب کارکن ملکر کامیاب بنائینگے ان خیالات کااظہار راولپنڈی کینٹ کے رہنما چوہدری مامون انورنے اپنے پبلک سیکرٹریٹ رینج روڈ پر کنونشن کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں واحد قیادت چوہدری تنویر خان ہیں جن کے پاس ہمیشہ کارکنوں کو عزت ملی ہے اورجنہوں نے آمریت کے مشکل دورمیں پارٹی کومتحد رکھااورآمریت کیخلاف ڈٹ کرکھڑے رہے،عوام آج بھی مسلم لیگ ن اورقائد میاں محمدنوازشریف سے سچی محبت کرنیوالے چوہدری تنویرکیساتھ پورے زورسے کھڑے ہیں اس موقع پر چوہدری سعیداختر ،چوہدری یٰسین،یاسرسواتی،راناعمران،چوہدری فیصل نواز،جہانگیر خان،سجاد خان،نقاش اعظم،ملک ساجد،نعمان قمر،راجہ حمزہ،محمد بلال اور دیگر موجود تھے جنہوں نے چوہدری مامون انورکی تائید کی اوربھرپورحمایت کااعلان کیا ۔دریں اثناء 9مارچ بوقت2بجے پبلک سیکرٹریٹ رینج روڈ سے ریلی کی صورت میںد انیال پیلس کنونشن میں جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔