حلقہ بندیوں کے بعد چکلالہ کینٹ کی نوعیت بدل گئی ،ملک اظہرنعیم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد چکلالہ کینٹ کی نوعیت بدل گئی ہے مگر مسلم لیگ ن اپنے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے اور عوام میں ن لیگ کی مقبولیت کی وجہ اس کے ترقیاتی کام ہی ہیں جس بھی امیدوار کو اس حلقے سے ن لیگ ٹکٹ دیگی یہاں کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈ کے مختلف علاقوں سکندر ٹائون،مبارک لین ڈھوک کلہو رمیں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ علاقے میں گلیوں نالیوں کی تعمیر وپختگی کے منصوبے جلد شروع کیے جائیں تمام کام ترجیحی بنیادوں پر کرائیں گے کسی کا کوئی مسئلہ حل طلب نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک ابرارنے اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اب چوہدری تنویر کی کارکردگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں وہ جسے بھی سپورٹ کرینگے یہاں کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔