شام کے مسلما نو ں سے یکجہتی سنی تحریک جمعہ کو یو م اتحاد امت منا ئے گی
کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کفر کی قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بناکر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں،شام میںصوفی ازم کے ماننے والوں پر بمباری کرکے معصوم بچوں ،خواتین اور بوڑھوں کا قتل کیا جارہا ہے ،روس اور امریکہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں شام ،بھارت ،سری لنکا اور برما میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،مسلم حکمران مسلمانوں کے تحفظ کیلئے نہیں نکلے تو کہیں ایسا نہ ہو انفرادی حیثیت میں اُمت مسلمہ کفر قوتوں کے خلاف جہاد کا اعلان کردیں ،مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں مسلمانوں کی جان ومال سے آگ وخون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،پاکستان سنی تحریک بیداری اُمت مسلمہ کیلئے جمعہ کو یوم اتحاد اُمت کے طور پرمنائیگی ، ملک گیر سطح پر شام کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور عالمی برادری کے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کیلئے مظاہرئے کئے جائینگے ،شام کی سرزمین اُمت مسلمہ کو مدد کیلئے پکار رہی ہے ،مسلمانوں کے دل شام ،کشمیر ،بھارت ،سری لنکا ،برما کے مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم پر افسردہ ہیں ،آج پوری اُمت مسلمہ صلاح الدین ایوبی ،محمود غزنوی ،محمد بن قاسم سے اسلامی مجاہدوں کو پکار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ثروت اعجا ز قادری