سپریم کورٹ نے سٹیل ملز فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست بحال کردی
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت +صباح نیوز) سپریم کورٹ نے سٹیل ملز فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست بحال کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے نظر ثانی درخواست بحال کرنے پر اعتراض نہیں کیا عدالت نے نظرثانی درخواست خارج کرنے کا اپنافیصلہ کالعدم کردیا،9 رکنی لارجربینچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا نظرثانی درخواست کومناسب وقت دیکھ کرسماعت کریں گے ۔عدالت نے منگل کو عارف حبیب کمپنی کی نظرثانی درخواست بحال کرنے کی درخواست پر سماعت کی تو کمپنی کے وکیل نے کہاکہ عدالت نے 30 جون 2006 کو نجکاری کے خلاف فیصلہ دیا لیکن ہماری نظر ثانی درخواست 7سال تک سماعت کے لیے مقررنہیں ہوئی جبکہ جون 2013میں نظرثانی درخواست لگاکر مسترد کردی ۔