سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دیئے تو سخت ایکشن ہو گا: چیف جسٹس
اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دینے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی تو سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈی عدالت میں پیش ہوئے اور تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرا تے ہوئے موقف اپنایاکہ کبھی بھی کنکشن سیاسی بنیادوں پر نہیں دیا گیا، چیف جسٹس نے انہیں متنبہ کیاکہ اگرکبھی سیاسی بنیادوں پر کنکشن دیئے گئے توسخت ایکشن ہوگا، الیکشن قریب آتے ہی دھڑا دھڑ کنکشن لگائے جاتے ہیں ہم چارٹرڈ اکائونٹنٹس سے تحقیقات کرائیں گے، چیف جسٹس نے افسروں سے کہاکہ سپریم کورٹ آپ کو اعتماد دے رہی ہے، عدالت نے سوئی سدرن اورسوئی نادرن کو ہر دو ماہ بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے از خود نوٹس نمٹا دیا۔
گیس کنکشن / سپریم کورٹ