نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میںسابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)محمد صفدر کے(صفحہ 9بقیہ 23) خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت آج ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنسز کی سماعت کریں گے ، سماعت میں عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے 6گواہان کو بیان دینے کے لیے طلب کر رکھا ہے ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث گواہا ن پر جرح کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ عبدالحنان پر جرح مکمل کرلی تھی ۔ سماعت کے دوران شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے مزید گواہوں پر جرح کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ خواجہ صاحب آپ ابھی صحت مند لگ رہے ہیں جرح کریں نہیں تو میں سپریم کورٹ کو خط لکھ دیتا ہوں ۔ خواجہ حارث،نیب پراسیکیوٹراور جج کے درمیان سخت مکالمہ ہوا جس پر خواجہ حارث روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے خواجہ حارث نے عدالت کو کہا اگر آپ نے میرا وارنٹ جاری کرنا ہے تو کردیں9سے 12بجے تک یہاں ہوں پھر سپریم کورٹ میں پیش ہوناہے یہ تاریخ نیب حکام اور جج صاحب کے اصرار پر طے ہوئی یہ تاریخ میری مرضی سے طے نہیں ہوئی جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے اصرار کیا دیگر بچ جانیوالے گواہوں کا بیان آج ہونا چاہیے یہ تاریخ خواجہ حارث کی مرضی سے مقرر کی گئی ۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت آج 7مارچ تک ملتوی کردی تھی۔