علامہ اقبال ائرپورٹ سے 11 پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائر پورٹ پرپروازوں کی آمدورفت میں تاخیر اور منسوخی نے مسافروں کو احتجاج پر مجبور کر دیا۔ گذشتہ روز11پروازیں منسوخ اور14تاخیر کا شکار ہوئیں۔ مدینہ سے لاہور آنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 477 ،لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی اے 476 ،جدہ سے لاہور آنے والی شاہین ائیر کی پرواز این ایل 730 ،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز این ایل 729 ،اسلام آباد سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 656 ،لاہور سے اسلام آباد جا ے والی پرواز پی کے 657 ،ملتان سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 684 منسوخ،لاہور سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 683 ،سکھر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 595 ،لاہور سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 594 ،کراچی سے لاہور آنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 404 منسوخ ہوئیں جبکہ مسقط سے لاہور آنے والی شاہین ائیر کی پرواز این ایل 769 تین گھنٹے،لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 ساڑھے چار گھنٹے، مسقط سے آنے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز 769 دو گھنٹے ،کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 303 ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ ،مسقط جانے والی شاہین ایئر لائن کی پرواز 768 چار گھنٹے چالیس منٹ،بیجنگ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 853 پچپن منٹ،ابوظہبی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 296 دو گھنٹے پچیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔