سراج قاسم تیلی مائی کراچی کے حوالہ سے آج پریس کانفرنس کریں گے
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سابق صدرسراج قاسم تیلی کراچی چیمبر کی مشہورزمانہ نمائش"مائی کراچی اواسس آف ہارمونی (میراکراچی امن کا گہوارہ) کے حوالے سے جمعہ 9 مارچ کو شام4بجے کراچی چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ اس موقع پر صدر کے سی سی آئی مفسر عطا ملک، مائی کراچی نمائش کمیٹی کے چیئرمین محمدادریس اور دیگر عہدیدار بھی موجود ہونگے۔