آئی سی ایم اے اور سی آئی ایم اے میں مفاہمت
کراچی (کامرس رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ مینجمنٹ آف پاکستان (آئی سی ایم اے) اور دی چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اکائونٹینٹس (سی آئی ایم اے) نے تکنیکی اور تحقیقی پروجیکٹس اور مختلف قانونی شعبوں میں ایک دوسرے سے مفاہمت اور تعاون کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں اداروں نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ ایک دوسرے کی ممبر شپ کیلئے نمایاں امور کو تلاش کرنے میں تعاون کیا جائیگا۔