جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت معمول کی کور کمانڈرز کانفرنس
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معمول کی کور کمانڈرز کانفرنس منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کانفرنس نےداخلی اور بیرونی سلامتی، جاری آپریشنوں میں پیش رفت بالخصوص خوشحالی بلوچستان پروگرام کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھا جائیگا۔