الیکشن ایکٹ‘ شیخ رشید کی پٹیشن پر ا لیکشن کمیشن کو تیسری بار نوٹس جاری
اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی متعدد شقوں میں تبدیلی کے حوالے سے دائر شیخ رشید کی پٹیشن پر ای سی پی کو تیسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے منگل کے روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو فاضل جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے پاس کیا اختیارات ہیں، عدالت کو بتایا جائے۔ اس کیس کو سن کر فیصلہ کروں گا۔ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید وکیل بیرسٹر سجیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل شیخ رشید نے کہا کہ عدالت ایک عبوری حکم جاری کر دے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ عبوری حکم نامہ جاری کر دوں اور باقی 3 سال کے لیے چھوڑ دوں۔ ہائی کورٹ کا سپریم کورٹ سے موازنہ نہ کیا جائے، ہمارے پاس وہ اختیارات نہیں ہیں۔ آرٹیکل 184 اور 199 کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو تیسری بار نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اچھا نوٹس لیا۔ہے چار سینیٹرز دوہری شہریت والے نکلے ہیںہمارے پاس ا طلاعات ہیں کہ چار مزید سینیٹرز۔دوہری شہریت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کل کو اگر کوئی سینیٹر بھارتی شہری نکل آیا تو پھر کیا ہو گاایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پیسہ چلا کے پی کے میں پانچ کروڑ اور بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ۔سینیٹرز کا۔حلف لینے سے پوچھ لیا جائے کہ وہ۔کسی اور ملک کی شہریت تو نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ن لیگ کھل کر میدان میں آئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ نے۔شہباز شریف کو۔آگے کر دیا ہے شہباز شریف وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔