جھوٹی گواہی اور حلف دینے والا اللہ تعالی کا مجرم ہے
لِلہ ٹائون (نامہ نگار)تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کے عوام انتہائی باشعور اور پر امن لوگ اور قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے ہی یہاں جرائم کی تعداد بہت کم ہیں۔ جھوٹی گواہی اور حلف دینے والا اللہ تعالی کا مجرم ہے ان خیالات کا اظہارڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی تھانہ لِلہ کے گائوں ٹوبھہ میں کھلی کچہری کے مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ جھوٹی گواہی اور حلف دینے والے اللہ تعالی کے مجرم ہیں اس لیے ناجائز کسی کا نام ایف آئی آر میں درج کروانے سے پرہیز کر نا چاہیے۔ جو کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔پولیس پر عوام کا اعتماد کا رشتہ بحال کرنے کے لیے میں پورے ضلع جہلم کے ہر کونے میں جا رہا ہوں ۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل جوکہ پولیس کے متعلقہ تھے وہ ڈی پی او کے علم میں لائے جن پر ڈی پی او جہلم متعلقہ حکام کو ان پر فوری نو ٹس لینے کا حکم دیا اس مو قع پر ایک شہری نے کہا کہ گزشتہ دنوں رات بارہ بجے اپنے گھر والوں کے ساتھ مو ٹر وئے انٹر چینج پر اترا تو میں دیکھ کہ میرے علاقہ کی کچھ عورتوں کو گاڑی میں بیٹھا رہے تھے میں سمجھا کہ وہ شاہد ان کو تھانہ لے جا رہے ہیں تو میں ایس ایچ او سے کہا کہ یہ میرے محلے کی عورتیں ہے تو انہوں نے کہا کہ آپ غلط سمجھ رہے ہیں میں تو ان کو گاڑی میں بیٹھا کر گھر چھوڑنے جا رہا ہوں کیوں کہ بارش کی وجہ سے یہاں کو ئی گا ڑی نہیں جس پر ڈی پی او جہلم نے خصوصی پر ایس ایچ او ملک امیر خان کو شاباش دی اس موقع پر ڈی ایس پی سیف الر حمن،ایس ایچ او عبدالغفاربٹ پنڈدادنخان،ایس ایچ او لِلہ ملک محمد امیر خان اور یونین کونسل کے چیئرمین کے علاوہ کثیر تعدا د میں لو گوں نے شرکت کی ۔