محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ، مشترکہ بیان
مری(نامہ نگار خصوصی )سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی واضع اکثریت اس امر کی دلیل ہے کہ محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور مستقبل بھی ان ہی کا ہے خواہ ان کے راستے میں کیسی بھی کرکاوٹیں کیوں نہ کھڑی کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار مری سٹیزن فورم کے سرپرست اعلیٰ حاجی شفاء الحق اور سینئر نائب صدر راجہ محمد اکرم شیخ نے ایک خصوصی بیان میں کرتے ہوے کہا کہ گو کہ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں ہے مگر زمینی حقائق اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ سینٹ اور ضمنی انتخابات میں واضع طور پر کامیابی کسی جماعت کی نہیں مسلم لیگ ن کے قائد کی ہے ۔