پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عوام رابطہ مہم کا آغاز
چکوال(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف نے 2018ء کے انتخابات کے لیے عوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔ قائد تحریک انصاف چودہ مارچ کو چکوال میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔عمران خان پنجاب کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔چکوال میں جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔