عوامی امنگوں کے مطابق مسائل حل کر رہے ہیں، چوہدری ناصر تاج
بیول( نامہ نگار)چیئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج نے عوامی امنگوں کے مطابق مسائل حل کر رہے ہیں ان میں عوام کی خدمت کا جذبہ موجود ہے چیئرمین ناصر تاج نے اپنے تقریبا 2 سال عرصہ میں عوام کے ایسے درینہ مسائل حل کئے جن کا تصور بھی نہیں تھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاان خیالات کا اظہا ر یوسی قاضیاں مسلم لیگ ن کے صدر نوید اختر بھٹی نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2سالہ عرصہ میں قاضیاں تا روکھیاہ شریف روڈ ،مین بازار قاضیاں ہائی سکول میں لیب ،کوٹلہ روڈ ،5 گائوں میں گیس کی منظوری ،پرائمری سکول میں دوکمروں کی تکمیل ،بوائز ہائی سکول کے لئے 3کمروں کی منظوری جن پر کام شروع ہو چکا۔ بازار میں پانی کے مسلے کا حل اور درجنوں گلیاں بجلی کے پول چیئرمین چوہدری ناصر تاج کی کاوشوں سے یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے نوید اختر نے کہا کہ واقع ہی ناصر تاج نے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ، نوید اختر نے چیئرمین چوہدری ناصر تاج کو عوام کے مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔