انسپکٹر ملک طارق محمود انتقال کر گئے،میت آبائی گائوں رپڑ کلاں روانہ
فتح جنگ (نامہ نگار ) اٹک پولیس کے انسپکٹر ملک طارق محمود حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے مرحوم تھانہ صدر حسن ابدال میں ایس ایچ او تعینات تھے اورآر پی او آفس راولپنڈی میں دہشتگردی کے مقدمات کی میٹنگ میں شریک تھے کہ دل کی تکلیف ہو ئی جنکو فوری طور پر راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال بھجوایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کے جسد خاکی کو پولیس لائن اٹک منتقل کیا گیا جہاں پر مولانا اشفاق اویسی کی امامت میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ،ڈی پی او عبادت نثار ، چیئر مین بلدیہ شیخ ناصرمحمود ،چیئر مین یو نین کونسل جھنگ عا مر لیاقت خان ،چیئر مین رفعت حیات خان ، سابق ناظم ملک رزاق ، ڈی ایس پیز حفیظ احمد اولکھ،حاجی ملک محمد شفیق ،ملک محمد انور جنڈ،شیخ وقار نثار،ایس ایچ اوز عابد منیر ،حامد کاظمی ،ثاقب عباسی ،مظہر علی شاہ ،اسرار ستی ،عابد قریشی ، طلعت خان، شاہد اختر خان چکڑہ ،سجا د خان کریما، اٹک کے صحافیوں لالہ محمد صدیق ،ملک عطامحمد ،لیاقت عمر ، عدیل افضل خان سمیت مرحوم کے بھائیوںاوراٹک پولیس کے اعلی افسران ،مختلف سماجی شخصیات پولیس اہلکاروں تاجروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کی میت کو آبائی گائوں رپڑ کلاں (چونترہ ) بھجوادیا گیا جہاں آج دن گیارہ بجے مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔