دو مختلف واقعات میں چار مسلح ملزمان نے دو افراد کو لوٹ لیا
کلر سیداں(نامہ نگار)کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں چار مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔چوہدری طارق سکنہ سروہا چوہدریاں جو بازار میں چوکیداری کی ڈیوٹی کیلئے اپنے گھر سے پیدل آ رہا تھا کہ رات ساڑھے سات بجے کے قریب دوبیرن روڈ پر چار مسلح ملزمان جو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے نے اسے روک لیا اور تلاشی کے دوران اس کی جیب سے موبائل فون او ر نقدی چھین لی اور مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا ۔دوسرے واقعہ میں حافظ احمد نامی نوجوان جو رات 8 بجے کے قریب اپنے گھر کی جانب پیدل ہی جا رہا تھا کہ انہی ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے جامعہ تلاشی کے دوران اسے موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔