بدین و دیگر شہروں میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیا‘ 4 بچے جاں بحق
نواب شاہ/ گولارچی (نامہ نگاران) بدین ضلع کے متعدد دیہات میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے‘ 3 دیہات میں 46 بچے خسرہ میں مبتلا ہو گئے جبکہ 4 بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گولارچی کے گاؤں رتو کولہی‘ ڈھولو کولہی اور دریا خان میں 46 بچے خسرہ کا شکار ہیں جبکہ قریبی دیہات میں بھی خسرہ کی شکایات پائی جاتی ہیں ان دیہات میں خسرہ میں مبتلا 6 بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ خسرے سے سے متاثر ہونے والے ایک اور بچے کی حالت خراب‘ اسپتال انتظامیہ کی توجہ صرف پیسوں پر ہے۔ نواب شاہ میں خسرے سے بچاؤکے ٹیکے لگنے سے 3 بچے ہلاک اور 3 کی حالت خراب ہو گئی تھی ان میں سے تین بچوں کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ان میں ایک بچے کی حالت خراب بتائی جاتی ہے اور اس کو تین روز سے وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے میں بتائی ہے۔ سانگھڑ کے نواحی گاؤں شفیع آباد میں حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم نے 8 ماہ کی بچی نورجہاں ولد پیرل منگسی کو حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی اس کی حالت خراب ہو گئی جسے مقامی اسپتال میں لایا گیا لیکن بچی جاں بحق ہو چکی تھی۔
خسرہ وبائی صورت