معذور افرا کو آئندہ ما ہ سرکا ری ملا زمت مل جائے گی
کراچی ( وقائع نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد (معذور)کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں اپریل میں سرکاری نوکریاں دے گی جس کے لیے انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو اس حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں خصوصی افراد کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا سرکاری ملازمتوں میں 2فیصد کوٹہ تھا جسے انہوں نے بڑھا کر 5 فیصد کردیاہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ خصوصی افراد کو ا±ن کی بنیادی قابلیت کے مطابق روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو کوئی فیور نہیں دے رہے ہیں بلکہ یہ ا?پ کا حق ہے کہ آپ بھی قابلِ احترام زندگی گزاریں اور ہمارے موثر شہری بنیں ۔
معذور افراد /ملازمت