سیاسی پارٹیوں میں جنگ اب سینیٹ چیئر مین کیلئے ہے‘ رانا سعید
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کا ہفتہ وارانہ اجلاس زیر صدارت رانا سعید پاکستان ہاؤس میںہوا جس میں ڈاکٹر رفیق،ڈاکٹر مختیار،بابر وٹو،یاسین رند،اسلم بٹ،صابر شاہ،ذہین نقوی،نصرت شاہین،رضیہ شیخ کے علاوہ مرکزی کابینہ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی رانا سعید نے کہا کہ الیکشن میں جو پارٹیاں شکست کھا جاتی ہیں وہ اپنی غلط پالیسیوں کے خاتمے کے بجائے ہاؤس ٹریڈنگ کے الزامات کا سہارا لیکر اپنی ندامت کے داغ مٹا تی ہیں لیکن پی پی اور ن لیگ کی سندھ اور پنجاب میں اکثریت تھی ان دونوں کے پاس اب مقابلہ چیئرمین سینیٹ پر ہے اور ہاؤس ٹریڈنگ کی یہاں بولیاں لگیں گی اب چیئرمین اس پارٹی کا ہوگا جس کے ساتھ آزاد سینیٹرز ہونگے یہاں زرداری کی چالاکیاں اور قلا با زیاں کام کر جائیں گی یا ن کی کارکردگیاں اور روشن مستقبل کو آزاد سینیٹرز ساتھ دیتے ہیں عوام کی نظروں میں وہ ہی سینیٹر قابل عزت ہوگا جو وطن کی بقا اور استحکام کے لئے کام کرے گا۔