کراچی ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبینظیر کا شہر ہے ‘ذوالفقار قائم خانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے تحت 20مقامات پر ممبر سازی کیمپ قائم کردیا گیا ،PS-120کے علاقے عظیم پورہ میں ممبر سازی کیمپ کا کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار قائم خانی نے ضلع صدر جاوید شیخ کے ہمراہ دورہ کیا اس موقع پر ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند،وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر نوید انتھونی سٹی ایریا PS-120کے صدر رحمن باجوہ ،جنرل سیکریٹری طاہر رضا اور دیگر موجود تھے ذوالفقار قائم خانی نے کہاکہ کراچی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کا شہر ہے کراچی کی سیاست کا دھارا بدل چکا ہے 2018ء میں کراچی کی عوام دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردینگے ۔