باپ کا قاتل بیٹا گرفتار نہ ہو سکا
کراچی (کرائم رپورٹر) پی آئی بی کالونی میں باپ کے قتل میں ملوث بدبخت بیٹے کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزم فہد نے 23 فروری کو گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل ہو کر اپنے باپ ملک غلام محمد کو لاتوں‘ گھونسوں اور ڈنڈے کے وار کر کے زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا جس کے بعد سے ملک غلام محمد اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں 10 روز تک موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔