چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل کراچی بد امنی عملدرآمد اور سانحہ عباس ٹاؤن ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بینچ کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی عملددرآمد کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ،جسٹس خلجی عارف حسین،جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل کاں شامل ہیں۔بینچ سانحہ عباس ٹاون ازخود نوٹس کی سماعت بھی کرے گا ۔واضح رہے کہ سانحہ عباس ٹاون ازخود نوٹس کو کراچی بد امنی کیس کا حصہ بنادیا گیا ہے۔