اچھے کو اچھا اور بر ے کو بر ا کہنا میر ی فطر ت میں شامل ہے :ریشم
لاہور (این این آئی)اداکارہ ریشم نے کہا کہ معاشر ے میں تبدیلی لا نے کیلئے سیاست دانوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا احتسا ب خود کرنا چا ہئے ‘اگر سب لوگ انفرادی احتساب کا سلسلہ شروع کر دیں تو معاشر ے میں پھیلنے والی بر ائیا ں خو د بخو د کم ہو جائیں گی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اچھا قدم اٹھا نے کیلئے بڑا دل اور انسا نیت کا جذبہ ہو نا لازمی ہے ۔میں روزانہ سو نے سے قبل اپنا احتسا ب ضر ور کر تی ہوں اچھے کو اچھا کہنا اور بر ے کو بر ا کہنا میر ی فطر ت میں شامل ہے اور اسی لئے جب میں سچ بو لتی ہو ں تو بعض لوگ میر ے بارے میں بد گما نیاں او ر مختلف افواہیںپھلا تے ہیں جس کامجھے ذرا برابر بھی خو ف نہیں اور اسی وجہ سے بعض اداکارائیں مجھ سے حسد کرتی ہیں ۔