کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی عملے کے وکلاءپر تشدد کیخلاف پنجاب بار کا آج ہڑتال کا اعلان
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل نے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے عملے کی طرف سے وکلاءکو مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے اور ان پر تشدد کرنے کے خلاف آج پنجاب بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔احمر حسین چیمہ وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل اورطاہر نصراللہ وڑائچ چئیرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بار کونسل اور دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے وکلاءکو یرغمال بنانے اور ان پر انسانیت سوز تشدد کرنے کے واقعہ کے خلاف بطور احتجاج پنجاب بھر کے وکلاءآج جمعرات مکمل ہڑتال کریں گے اورتمام دن عدالتوں میں پیش نہ ہونگے ۔انہوں نے کہا ایگزیکٹو آفیسرکنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور اسکے یونیفارم میں ملبوس ماتحت افسران کی جانب سے اسرار عباسی سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ/ سابقہ ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیراسمبلی اور انکے بھائی ریاض عباسی ایڈووکیٹ پر اپنے دفترمیںظالمانہ تشدد کرنے اور انکو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہےں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کا پر امن وکلاءکے ساتھ اس طرح کا رویہ بالکل ناقابلِ برداشت ہے اور حکومت فوری طور پرایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ (کینٹ) راولپنڈی اور اسکے عملہ کو معطل کر کے انکے خلاف انضباطی کاروائی کرے اور وکلاءپر اس انسانیت سوز تشدد کی ایف آئی آر بھی ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف درج کی جائے ورنہ پنجاب بھر کے وکلاءراست اقدام کرنے پر مجبور ہونگے۔
ہڑتال