
امپھال: بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے دوران انٹرنیٹ پر پابندی عائد ہے جبکہ مختلف واقعات کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 1 بی ایس ایف اہلکار بھی شامل ہے۔ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں فسادات کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریاست کے شہری تناؤ اور کشیدہ حالات کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ تشدد کے نت نئے واقعات رونما ہورہے ہیں۔حال ہی میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 2 زخمی ہوئے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ 5 اور 6جون کی درمیانی شب پیش آیا. اس دوران آسام رائفلرز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔