پی ڈی ایم سے ملک چل نہیں رہا لیکن حکومت کرنے کا شوق ہے: حماد اظہر

پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے ملک چل نہیں رہا لیکن حکومت کرنے کا شوق ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے صنعت اور تجارت کو شدید نقصان پہنچایا۔ پہلے دس بجے دوکانیں بند کرنے کا وقت مقرر کیا اور اب اسے آٹھ بجے کر دیا۔ کاروبار پہلے ہی ان کے دور میں سخت ترین وقت سے گزر رہیں ہیں۔ ملک چل نہیں رہا ان سے لیکن حکومت کرنے کا شوق ہے۔