ڈاکٹر شاہد منیر سے بیمز میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

لاہور (نیوز رپورٹر ) پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر سے بیمز میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی،جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، لاہور کالج وومن یونیورسٹی منہاج یونیورسٹی اورسپئیرر یونیورسٹی کے اساتذہ شامل تھے۔ مکالمے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ملک میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کا شدید فقدان ہے ایسے میں علاج کے متبادل طریقوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔