جاری ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کرنا اولین ترجیح ہے: بلال افضل
لاہور( نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات و ایکسائز بلال افضل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پوری توجہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے پر ہے تاکہ ان کے ثمرات جلد شہریوں تک پہنچ سکیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر تمام صوبائی وزراء اضلاع کے دورے کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے سکیں اور ان کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کر کے انہیں بروقت مکمل کرا سکیں۔ ساہیوال شہر میں جھال روڈاوور ہیڈ برج، ساہیوال بائی پاس اور ساہیوال سمندری روڈ کی کارپٹنگ ایسے بڑے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں جن کے ثمرات تادیر عوام تک پہنچتے رہیں گے۔