ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20 فیصد کمی
کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما ) کے مطابق مئی 22 کے مقابلے مئی 23 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 20 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اپٹما نے کہا ہے کہ اکتوبر 2022 سے مسلسل 8 ماہ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔