Waqt News
Sunday | October 01, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان
  • روزانہ پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد
  • امراض قلب کی اہم وجہ ورزش سے دوری اور متوازن غذا کا عدم استعمال ہے، ماہرین
  • زیر سمندر حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنائی جائے گی
  • گوگل کا آئندہ سال پوڈکاسٹ سروس بند کرنے کا اعلان

نماز عاشقاں

Jun 07, 2023 10:56 PM, June 06, 2023
  • طارق امین۔۔۔۔ تیسری آنکھ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نماز عاشقاں

نماز زاہداں سجدہ سجود است
نماز عاشقاں۔۔ ترک وجود است
قارئین گو کہ اس خاکسار کی فارسی زبان سمجھنے کی صلاحیت بہت محدود ہے لیکن آج سوشل میڈیا پر یہ تحریر جب آنکھوں کے سامنے سے گزری تو نظر جہاں ٹھہری سو ٹھہری، دل کی دھڑکنیں بھی وہاں ساکت ہو گئیں۔ عرض کرتا چلوں ابھی طفلِ مکتب ہوں لہذا چیزوں کو گہرائی میں سمجھنے کیلیئے اکثر اوقات سوشل میڈیا پر موجود ٹولز کا سہارا لے لیتا ہوں۔ آج جب اس تحریر کو سمجھنے کیلیئے لغت سے رجوع کیا تو پتہ چلا کہ زاہد کا مطلب نیک پرہیزگار ہوتا ہے اور وہ عملی صورت میں کسی نہ کسی قانون یا قاعدہ کا پابند ہوتا ہے جبکہ ایسی بے لگام جذباتی تڑپ جو کسی قاعدہ اور قانون کی پابند نہ ہو اسے عشق کے نام سے پکارا جاتا ہے اور اسکے حامل شخص کو عاشق کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دراصل عشق عربی زبان میں گہری چاہت کو کہتے ہیں اور اہل فلسفہ اسکی عقلی توجیہ یہ پیش کرتے ہیں کہ یہ کیفیت کسی قاعدہ یا قانون کی پابند نہیں ہوتی اور اس کیفیت کا تعلق محض وجدان سے ہوتا ہے۔ لہذا اہل تصوف جب یہ کہتے ہوئے ملیں کہ ‘‘نماز زاہداں سجدہ سجود است نماز عاشقاں۔۔ ترک وجود است’’ تو بات سمجھ آتی ہے کیونکہ عشق کی تو ابتدا ہی ترک وجود، وجود کی نفی سے ہوتی ہے۔
قارئین کوئی لاکھ انکار کرے ہر ذی روح، ہر ذی شعور کا اپنی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایک ایسا عشق ہوتا ہے جسکے بارے میں بقول خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف 
میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں
میڈا دین وی توں  ایمان وی توں
میڈا جسم وی توں میڈا روح وی توں
میڈا قلب وی توں،جند جان وی توں
میڈا کعبہ قبلہ مسجد ممبر مصحف تے قرآن وی توں
میڈے فرض فریضے حج زکوٰتاں ، صوم صلات اذان وی توں
میڈا ذکر وی توں میڈا فکر وی توں ، میڈا ذوق وی توں وجدان وی توں
میڈا سانول مٹھڑا شام سلونڑا من موہن جانان وی توں
میڈا مرشد ھادی پیر طریقت شیخ حقائق دان وی توں
میڈی آس امید تے کھٹیا وٹیا تکیہ مانڑ  ترانڑ وی توں
میڈا دھرم وی توں میڈا بھرم وی توں میڈی شرم وی توں میڈی شان وی توں
میڈا ڈکھ سکھ رووَنڑ کھلنڑ وی توں میڈا درد وی توں درمان وی توں
میڈا خوشیاں دا اسباب وی توں ، میڈے سولاں دا سامان وی توں
میڈا حسن تے بھاگ سہاگ وی توں میڈا بخت تے نام نشان وی توں
میڈی وحشت جوش جنون وی توں ، میڈا گِریہ آہ و فغان وی توں
میڈا شعر عروض قوالی  توں، مینڈا بحر وی توں اوذان وی توں
میڈا اول آخر اندر باہر ، ظاہر تے پنہان وی توں
میڈا فردا تے دیرسویر وی وی توں ، الیوم وی توں الان وی توں
میڈا بادل برکھا ، کھمڑیاں گاجاں بارش تے باران وی توں
میڈا ملک ملیر تے مارو تھلڑا روہی چولستان وی توں
جے یار فرید قبول کرے سرکار وی توں سلطان وی توں
نہ تاں کہتر کمتر حقر ادنیٰ ، لاشئے لا امکان وی توں۔ 
دوستو آج آپ اس مقام پر اس خاکسار کے ساتھ بے تکلف ہو کر یہ جاننا نہیں چاہیں گے کہ راقم اپنے آپکا شمار زاہدوں میں کرتا ہے یا عاشقوں میں تو سنو دوستو میں زاہد نہیں ہوں میں بہت گناہگار ہوں میرا نامہ اعمال بہت سی برائیوں سے عبارت ہو گا لیکن ان برائیوں کے ساتھ میرا ایک جرم ‘‘ایک عشق ‘‘ بھی ہوگا، ہاں دوستو میری زندگی کا ایک ہی عشق جو میری پہچان ہے میرا ایمان ہے اور وہ ہے ‘‘میرا پیارا وطن میرا پاکستان’’۔ چاہتا تو یہ ہوں کہ پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کی اکثریت بھی اسی عشق کی روگی نکلے لیکن آج جب وطن عزیز کے حالات دیکھتا ہوں تو کڑھنے لگتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ اگر واقعی پاکستان سے ہمارا عشق، نماز عشق کی حدوں کو چھو رہا ہوتا تو کیا آج جو میرے وطن کی حالت ہے اسکی وہ حالت ہوتی، کیا میرا ملک آج کشکول لیکر پوری دنیا میں گدا گری پر مجبور ہوتا، کیا میرے ہم وطن اپنے ہی ملک میں اپنی املاک اور تنصیبات کو جلا رہے ہوتے، کیا بیرون ملک ہماری بداخلاقی پر دنیا ہمیں تمسخر کا اسی طرح نشانہ بنا رہی ہوتی جیسا آج بنا رہی ہے۔
صاحبو مقام فکر بھی ہے اور مقام توبہ بھی، وقت ہے کہ انا کے خول سے باہر نکل آئیں، ذاتیات کو ایک طرف رکھ دیں، اپنے وجود کی نفی کر دیں، اجتماعی سوچ کو پروان چڑھائیں اور ملک کا سوچیں۔ بھاشن دیکر اپنے آپکو زاہد ثابت کرنے کا نہ سوچیں بلکہ اپنی ذات میں سے پنجابی، سندھی، بلوچ، پٹھان، دیوبندی، بریلوی، سندھی، وہابی، شیعہ، انصافی، نونی، پیپلیا، جماعتیا یا سرخ پوش کے لیبل کی نفی کر کے اپنے آپکو پاکستان کے عشق میں رنگ لیں۔ میرے اوپر میرے وطن کا قرض ہے۔ یہی التجا کرنی تھی سو کر دی۔ باقی آپکی مرضی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

طارق امین۔۔۔۔ تیسری آنکھ

طارق امین۔۔۔۔ تیسری آنکھ`

مشہور ٖخبریں
  • نواز شریف کی"نیک چال چلن" کی ضمانت؟

    Sep 29, 2023
  • ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچنے کا آسان ترین ...

    Sep 29, 2023 | 18:00
  • روزانہ پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

    Sep 30, 2023 | 17:44
  • مقبولیت کا سروے اور دھرنے کا جھرنا

    Sep 29, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • روزانہ پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

    Sep 30, 2023 | 17:44
  • امراض قلب کی اہم وجہ ورزش سے دوری اور متوازن غذا کا عدم ...

    Sep 30, 2023 | 17:11
  • زیر سمندر حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنائی جائے گی

    Sep 30, 2023 | 16:52
  • جاپان،سفاری پارک میں شیر کے حملے سے ملازم ہلاک

    Sep 30, 2023 | 16:41
  • نیویارک میں ایک ہفتے سے موسلادھار بارش جاری،ایمرجنسی نافذ ...

    Sep 30, 2023 | 16:34
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نواز شریف کی"نیک چال چلن" کی ضمانت؟

    Sep 29, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 29, 2023
  • مقبولیت کا سروے اور دھرنے کا جھرنا

    Sep 29, 2023
  • ریاست کرے تو کیا کرے؟

    Sep 28, 2023
  • نئی سیاسی جماعت؟؟؟؟؟

    Sep 28, 2023
  • 1

    جشنِ میلادالنبیﷺ اور اتحادِ امتّ کے تقاضے

  • 2

    نگران وزیراعظم اور وزراءخود کو متنازعہ نہ بنائیں

  • 3

    مودی کے نفرت انگیز جرائم سے متعلق بلوم برگ کی رپورٹ

  • 4

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

  • 1

    جمعرات ، 11 ربیع الاول 1445ھ، 28ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ”مدنی سرکاردِیاں گلیاں !(1) “

    Sep 29, 2023
  • ہمارے نبیﷺ کی ماں کےلئے محبت

    Sep 29, 2023
  • جشن ولادت محمدپر اقلیتی برادری کیلئے ایک عزم ...

    Sep 29, 2023
  • وہ ایک رات چراغاں ہوا زمانے میں

    Sep 29, 2023
  • ”آمد سرورِ کونین“

    Sep 29, 2023
  • ”میاں چنوں سے ملائیشیا تک“

    Sep 29, 2023
  • تجربہ گاہ

    Sep 29, 2023
  •  لوٹ جا عہد نبی کی سمت اے رفتارِ جہاں

    Sep 29, 2023
  • اسرائیل امن معاہدے کی بازگشت

    Sep 29, 2023
  • غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا

    Sep 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کی سخاوت

  • 2

    حضور نبی کریم کا اسوئہ حسنہ (۲)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان

  • 1

    قانون

  • 2

    اسلام

  • 3

    صحنِ سرا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group