
روشنی …روشینہ آفتاب
Roshinaaftab@gmail.com
قرآن کا مشن وہ ارفع مقصد ھے جو نبی کریم ؐکا مشن عظیم تھا یہی مشن پوری امت کا مشن ھے یہی مشن میرا اور آپکا ھے۔قرآن مجید کے پیغام کو ہر دور ہر علاقہ کے لوگوں کے لئے عام کرنا ھے کیونکہ یہ قرآن زندگیوں کی کتاب ھے ۔اس کو سیکھ کر عمل میں لا کر ھم اپنی زندگیاں آسان بنا سکتے ھیں۔یہ قرآن ھمارے لئے instruction manual ھے۔ھمیں اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنی ھے تو یہی زندگی اصل کامیابی اور فلاح سے ھمکنار ھو گی اور ھمیں جنتوں تک پہنچائے گی ان شاء اللہ قرآن نے ہی فرما دیا فیہ ذکرکم…اس میں ذکر ھے میرا اور آپکا۔اللہ سے دعا ھے کہ وہ ھمیں توفیق دے کہ ھم اس قرآن کو سیکھ کر اپنا ذکر تلاش کرنے والے بن سکیں آمین یا رب العالمین۔قرآن کیا ھے ؟اور اسکا مشن کیا ھے قرآن زندگیوں کی کتاب ھے۔یہ مکمل ضابطہ حیات ھے۔یہی مشن میرا اور آپکا ھے الحمدللہ۔ھمارا یہ سلوگن ھے قرآن پہنچائیں گے گھر گھر تک دنیا بھر تک پہنچائیں۔قرآن مجید کے پیغام کو ہر دور ہر قوم ہر علاقے کے لوگوں نے پہنچایا۔ھم تک قرآن کیسے پہنچا ایسے ھی ذمہ دار افراد کے توسط سے ھم تک پہنچا اور اب ھماری یہ ذمہ داری ھے کہ آگے لوگوں تک پہنچائیں۔یہی اس امت کا مشن ھے یہی ھمارا اصل فریضہ ھے۔یہی فریضہ اس امت کی فلاح و سعادت اور دنیا و آخرت میں کامیابی سے ھمکنار کر سکتا ھے ان شاء اللہ۔قرآن مجید کا مشن ساری امت کی ذمہ داری ھے تو ھم اس ذمہ داری کو کیسے ادا کر سکتے ھیں۔قرآن کے پیغام کو سمجھ کر،قرآن کے ترجمہ آسان تفسیر سیکھ کر،قران کو درست انداز میں پڑھنا سیکھ کر،قرآن کی اشاعت میں حصہ لے کر،قرآن کو تحفہ میں دے کر۔قرآن کو والدین کے صدقہ جاریہ کے لئیے ایسی جگہ پہنچاناجہاں افراد قرآن سیکھ رھے ھوں اور ان کے لئیے خریدنا مشکل ھو،قرآن کے ترجمہ کو عام کرنے کے لئیے مختلف ھسپتالوں ۔لائیبریریوں۔دیہاتوں وغیرہ میں پہنچانا۔قرآن ناظرہ سینٹرز قائم کرنا انکو آباد کرنے کے لئیے کوشش کرنا مال لگانا وقت اور صلاحیتیں لگانا۔قرآن مجید میں محبت کو بڑھانے کے لئیے قرآن لکھوانے کی مہم شروع کرنا۔اس مقصد کے لئیے محترمہ ڈاکٹرنگہت ھاشمی کے ھاتھوں سے تیار کیا گیا ایک نسخہ والقلم وما یسطرون کے نام سے گروپ بنانا۔ بچوں سکول کالجز یونیورسٹیز میں قرآن لکھنے کی مہم چلانا اس میں خود بھی بھر پور حصہ لینا اور دوسروں کو ترغیب دلانے کے لئیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرنا۔قرآن کی تعلیم کے مراکز بنانا اور جو لوگ یہ کام کر رھے ھوں ان کے ساتھ تعاون کرنا۔قرآن مجید مختلف زبانوں میں ترجمہ کروانا اور مختلف زبانیں بولنے والوں کے لئیے فری ریسورس کے طور پر ای لائیبریریز میں رکھوانا۔سکولز کالجز یونیورسٹیز میں قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے لئیے کوششیں کرنا۔اسکو آسان زبان میں سکھانے کے لئیے وقتا فوقتا کلاسسز کا اہتمام کرنا۔خاص طور پر آن لائن قرآن کلاسسز کا اہتمام کرنا جہاں قران سکھانے کے ادارے نہیں تاکہ دور دراز جگہوں پہ بیٹھ کر لوگ اسکو سیکھ سکیں۔قرآن مجید کے خدمتگار بننے کے لئے قرآن والنٹئیربننا ہمارا مقصد ہونا چاہیے