اداکارہ مہوش حیات کپڑوں کی برانڈ اتحاد کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں ۔ اداکارہ اس برانڈ کی نئی لگژری لان کے لئے ڈیزائنر نساحسین کی بنائی گئی کلیکشن کی تشہر کریں گی ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ان کے لئے اس ٹیم اور ڈیزائنرنسا حسین کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شوبز شخصیت ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ کپڑوں اور برانڈ کے معاملے میں بہت محتاط رہی ہیں کہ انہیں یہ کپڑے اچھے لگیں گے یا نہیں لیکن وہ اتحاد اور نسا حسین کے کام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں کہ کس طرح انہوں نے فیشن کی دنیا میں خود کو منفرد بنایا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنی اس نئی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram