وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن اصلاحات کے حوالے سے درخواست جمع کرائی گئی ہے، حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ انتخابی اصلاحات بل میں 49ترمیم ہیں، بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بھی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی ہے، انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پیر کو وفاقی وزیر شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن اصلاحات کے حوالے سے درخواست جمع کرائی گئی ہے، حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ انتخابی اصلاحات بل میں 49ترمیم ہیں، اور ان ترمیم میں مکمل اتفاق رائے کےلئے اپوزیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی کے الزام کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں گفتگو کی گئی ہے، اس کے ساتھ بائیو میٹرک ووٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا میں ای وی ایم کے حوالے سے پوسٹ کی تحقیقات کی اور اس پر معذرت بھی کی ہے کہ وہ اندرونی مسائل کی وجہ سے ہوا تھا جبکہ اس ٹویٹ کو بعد از ڈیلیٹ کر دیا گیا۔اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں کہا تھا، الیکٹرانک ووٹنگ کےلئے ملک میں قانون موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بھی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی ہے، انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن اپنی حکومت کوملے۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے کہ ملک میں الیکشن شفاف طریقے سے ہوں، الیکٹرانک اور آئی ووٹنگ کے فروغ کےلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاونت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار اور آزاد ادارہ ہے، حکومت احترام کرتی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024